Skip to content Skip to left sidebar Skip to footer

لوہار


لوہار ایک پیشہ ہے لوہے کا کام کرنے والے کو لوہار کہا جاتا ہے پنجاب اور منڈی بہاوالدین میں کھیتی باڑی بہت زیادہ ہوتی ہے کھیتی باڑی میں جو عام طور پر استعمال ہونے والے لوہے کے آلات ہیں وہ لوہار ہی بناتا ہے جن کو کسان کاشت کاری کے دوران استعمال کرتے ہیں لوہار نے ایک بھٹی لگائی ہوتی ہے جس میں وہ لوہے کو گرم کر کے پھر اس سے مطلوبہ آلات بناتا ہے

پنجاب میں ہر گاوں میں لوہار کی بھٹی ہوتی ہے لوہار منہ اندھیرے اٹھ کر بھٹی میں آگ جلاتا ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے کسانوں کا بھٹی پر ہجوم لگ جاتا ہے کوئی درانتی تیز کروا رہا ہوتا ہے کوئی کہئی یا کھرپہ ٹھیک کروا رہا ہوتا ہے کوئی ہل لے کر آیا ہوتا ہے لوہار کام کے ساتھ ساتھ بھٹی پر آنے والے لوگوں کو مختلف قصے سنا کر لطف اندوز کرتا ہے لوگ ایک دوسرے کو اچھی فصل اگانے کے مشورے دیتے نظر آتے ہیں صبح سویرے لوہار کے ہتھوڑے کی دور دور تک آواز سنائی دے رہی ہوتی ہے

کسان لوہار سے کھیتی باڑی کے آلات تیار کروا کر اپنے کھیتوں میں کام کرنے کے لیے نکل پڑتے ہیں فصلوں کی کٹائی کے دوران لوہارکی بھٹی سارا دن ٹھنڈی نہیں ہوتی سارا دن ہی ہجوم رہتا ہے جیسے جیسے مشین عام ہو رہی ہےلوہار کی یہ بھٹیاں بھی کم ہوتی نظر آ رہی ہیں لوہار اپنی مزدوری میں پیسے کی بجائے اناج لیتا ہے جب فصل کی کٹائی ہوتی  ہے گندم اور چاول کسانوں کے گھر آتے تو ان میں سے لوہار کا حصہ الگ کرکے لوہار کو دیا جاتا آج انسان کی ضروریات اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ اتنے میں گھر نہیں چلتا اس لیے لوہار بھی آگے بڑھ کر مختلف کاروبار میں شریک ہوئے آج اگر دیکھیں تو گاوں میں لوہار کی کم بھٹی نظر آتی ہے لوہار اپنے پیشے کو چھوڑ کر دوسرے منافع بخش پیشے اور کاروبار اپنا رہے ہیں

یا پھر بیرون ممالک میں جا کر کام کر رہے ہیں

 

(عامر عرفان جوئیہ)

0 Comments

There are no comments yet

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.