پنجابی لوگ
پنجابی لوگ
|
|||||||||||||||||||||
کل آبادی | |||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
120 ملین (تخمینہ) | |||||||||||||||||||||
خاطر خواہ آبادی والے علاقے | |||||||||||||||||||||
پاکستان | 81,379,615[1] | ||||||||||||||||||||
بھارت | 33,102,477[2] | ||||||||||||||||||||
مملکت متحدہ | 2,300,000[3] | ||||||||||||||||||||
کینیڈا | 800,000[4] | ||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات | 720,000 | ||||||||||||||||||||
ریاستہائے متحدہ امریکا | 640,000 | ||||||||||||||||||||
آسٹریلیا | 620,000 | ||||||||||||||||||||
سعودی عرب | 560,000 | ||||||||||||||||||||
زبانیں | |||||||||||||||||||||
• پنجابی • | |||||||||||||||||||||
مذہب | |||||||||||||||||||||
اسلام ہندومت سکھمت عیسائی[5] دیگر |
|||||||||||||||||||||
متعلقہ نسلی گروہ | |||||||||||||||||||||
سرائیکی • کشمیری • ہندکو • گجراتی • راجستھانی |
پنجابی لوگ (پنجابی:پنجابی لوک) خطۂ پنجاب جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود ہے، سے ایک نسلی گروہ ہے۔ پاکستان میں صوبہ پنجاب میں آباد ہیں جبکہ بھارت میں بھی بھارتی ریاست پنجاب میں آباد ہیں۔ ان کی مادری زبان پنجابی ہے جبکہ اس کے علاوہ انگریزی،اردو،سرائیکی،پشتو اور پوٹھوہاری وغیرہ کو بطور دوسری زبان استعمال کرتے ہیں۔اب اور بھی گروہ بن گئے ہیں (جیسے سرائیکی،وغیرہ) وہ بھی پنجابی نسلی گروہ کی ہی ایک قسم ہے جن کا زمین فاصلے کے ساتھ ساتھ لہجہ بدل گیا ہے۔
محل وقوع
پنجابی لوگ اصل میں خطہ پنجاب میں آباد ہیں۔ پنجاب کا مطلب پانچ دریاؤں کا خطہ۔ مقامی پنجابی آبادی اس وقت بطور مقدر ابھری جب اٹھارویں صدی میں رنجیت سنگھ نے پہلی مرتبہ پنجاب اعظم کا بنیاد رکھا جس میں موجودہ پاکستانی پنجاب،بھارتی پنجاب،پورا آزاد کشمیر اور موجودہ خیبر پختونخوا شامل ہیں یہ سارے علاقے پنجاب میں شمار ہوتے تھے۔
پنجابی لوگ مشرق میں میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش،ہریانہ اور راجستھان سے لے کر مغرب میں پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا تک جبکہ شمال میں جموں و کشمیر سے لے کر جنوب میں سندھ تک آباد ہیں۔
پاکستانی پنجابی]
پاکستان میں تقریبا 40 سے 45 فیصد لوگ ہیں جو پنجابی زبان بولتے ہیں۔پاکستان میں پنجابی آبادی دو اہم گروہ میں منقسم سمجھی جاتی ہے ، زمیندار اور قوم۔ زمیندار اصل میں ان پنجابیوں کو کہا جاتا ہے جو زراعت اور کاشتکاری سے منسلک ہوتے ہیں۔زمیندار گروہ مزید راجپوت، جٹ،شیخ،گوجر،گاکخر،ڈوگر اور رحمانی میں منقسم کیا گیا ہے۔پاکستان میں پنجابی اکثریتی آبادی مسلمان ہیں۔
درجہ | صوبہ | پنجابی متکلمین | فیصد |
---|---|---|---|
— | پاکستان | 76,335,300 | 44.15 |
1 | پنجاب | 70,671,704 | 75.23 |
2 | سندھ | 3,592,261 | 6.99 |
3 | وفاقی دارالحکومت،اسلام آباد | 1,343,625 | 71.62 |
5 | بلوچستان | 318,745 | 2.52 |
بھارتی پنجابی
بھارت میں پنجابی مذہبی اعتبار سے دو اہم گروہوں میں تقسیم ہیں، ایک سکھآبادی اور دوسری ہندو آبادی۔ بھارت میں پنجابی آبادی تقریبا 4 فیصد ہے جو تقریبا 3 کروڑ سے زیادہ افراد بنتے ہیں۔
مذہب
پنجابی لوگوں میں سب سے زیادہ دو مذاہب ہیں ،پاکستان میں مقیم پنجابی اکثریتی طور پر مسلمان جبکہ بھارت میں مقیم پنجابی سکھ مذہب کے پیروکار ہیں۔ پنجابی اکثر مسلمان ہیں جو سنی اسلام کے فقہ حنفی پیروکار ہیں
ثقافت
زبان
پنجابی لوگوں کی مادری زبان پنجابی ہے جو ایک ہند یورپی زبان ہے جو کہ باشندگان پنجاب میں مروج ہے۔ پنجابی بولنے والوں میں ہندومت، سکھ مت، اسلام، اور مسیحیت کے پیروکار شامل ہیں۔ اول الذکر مذہب کے علاوہ باقی تینوں مذاہب میں اس زبان کو خاص حیثیت حاصل رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کیے گیے مردم شماریوں کے مطابق دنیا میں پنجابی بولنے والوں کی تعدا 14-15کروڑ سے زائد ہے ۔اس کے علاوہ اردو،ہندی اور انگریزی بطور دوسری زبان استعمال کرتے ہیں۔
پنجابی ثقافتی کھانا
پنجاب میں تندوری کھانے زیادہ عام ہیں۔ پنجابی ثقافتی کھانوں میں مرغ تکہ،آلو گوبی،پراٹھا،دیسی لسی ، تندوری چکن،زیرہ چاول،پنجیری، تڑکہ دال،سیویاں،گاجر حلوہ ،اچار گوشت اور پنیر شامل ہیں
رقص
پنجاب میں بہت سے ثقافتی رقص معموم ہیں جن میں سب سے معروف رقص بھنگڑا ہے جو مختلف تقریبات اور تہوار میں کیا جاتا ہے۔ دیگر درج ذیل ہیں:
- بھنگڑا
- سمی
- گِددھا
- ککلی
- جھومر
- ڈنڈاس
- جگنی
پنجابی بلحاظ ملک
درجہ | ملک | آبادی |
---|---|---|
1 | پاکستان | 81,379,615 |
2 | بھارت | 33,109,672 |
3 | مملکت متحدہ | 2,300,000 |
4 | کینیڈا | 800,000 |
5 | متحدہ عرب امارات | 720,000 |
6 | ریاستہائے متحدہ امریکا | 640,000 |
7 | سعودی عرب | 620,000 |
8 | آسٹریلیا | 620,000 |
9 | ہانگ کانگ | 260,000 |
10 | ملائیشیا | 185,000 |
11 | جنوبی افریقہ | 140,000 |
12 | برما | 120,000 |
13 | فرانس | 90,000 |
14 | اطالیہ | 80,000 |
15 | تھائی لینڈ | 75,000 |
16 | جاپان | 75,000 |
17 | موریشس | 70,000 |
18 | سنگاپور | 70,000 |
19 | سلطنت عمان | 68,000 |
20 | لیبیا | 65,000 |
21 | بحرین | 60,000 |
22 | کینیا | 55,000 |
23 | تنزانیہ | 45,000 |
24 | کویت | 40,000 |
25 | ناروے | 25,000 |
26 | ڈنمارک | 15,000 |
0 Comments