Saag ساگ
With the onset of Winter, Saag is made in all Punjabi houses.Saag is more common in the Pakistani and Indian region of Punjab, especially sarson da saag, where it may be eaten with makki ki roti. This roti is made of corn flour and is yellow in colour, though it can also be eaten with other breads. Saag/saj however can be a catch-all term for various green-leaved dishes. Saag aloo (spinach potato) – and saag gosht (spinach and meat) in Pakistan – is a common dish in Punjabi cuisine (both Pakistani and Indian) as served in restaurants and take-aways in the Western world
ساگ پنجاب کی ایک بہت ہی مشہور ڈش ہے ساگ کا نام آتے ہی منہ میں پانی آنا شروع ہو جاتا ہے جیسے ہی سردیاں شروع ہوتی ہیں پنجاب کے گھر گھر سے ساگ پکنے کے خشبو آنا شروع ہو جاتی ہے
یہ شلجم کے سبز پتوں سے بنتا ہے سرسوں کے پتے بھی استعمال کیے جاتے ہیں اگر ساگ دیسی گھی میں بنایا جائے تو لذت سے بھرپور ہوتا ہے سرسوں کا ساگ دیسی گھی اور مکئی کی روٹی سے ہر پنجابی اچھی طرح واقف ہے ساگ ایک لذیذ ڈش ہونے کے ساتھ ایک صحت بخش ڈش بھی ہے اس لیے آج تک اسکی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی
شلجم اور سرسوں کے کھیت شہروں میں نہیں ہوتے اس لے شہری آبادی پوری طرح اس ڈش کے مذے نہیں لے سکتی ان کو ساگ یا تو بازار سے خریدنا پڑتا ہے یا پھر گاوں میں رہنے والے اپنے عزیزوں سے منگواتے ہیں
ساگ کو سب سے زیادہ وہ دوست یاد کرتے ہیں جو پنجاب سے دور یا بیرون ممالک کام کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگ ساگ کا ذائقہ نہیں چکھ پاتے
(عامرعرفان جوئیہ)
0 Comments