Skip to content Skip to left sidebar Skip to footer

Tag: horoscope cancer 2023

Aaj Ka Din Kaisa Guzre Ga - Horoscope For Today

Aaj Ka Din Kaisa Guzre Ga – Horoscope For Today

Aaj Ka Din Kaisa Guzre Ga – Horoscope For Today

Aaj Ka Din Kaisa Guzre Ga? What do the stars indicate in your today? Find answers to your questions about love, health, money, relationships and career in this daily astrology-assisted forecast. Horoscope For Today

آج کے دن ستارے آپ کے حق میں کیا اشارہ دیتے ہیں؟ علم نجوم کی مدد سے کی گئی اس روزمرہ کی پیش گوئی میں محبت، صحت، پیسہ، تعلقات اور کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

حمل: (Aries) 21 مارچ تا21 اپریل

گھر کے بزرگوں کی نصیحت پر عمل کریں، ایسا کرنا آپ کے لیے بہتر ہوگا، رکے ہوئے کاموں میں تیزی آئے گی، اچانک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو خوشگوار رہے گا، کوئی خاص چیز کھو یا چوری ہوسکتی ہے۔

ثور: (Taurus) 22 اپریل تا 20 مئی

آپ اپنی مہارت اور سمجھ بوجھ سے کسی بھی مسئلے پر قابو پا لیں گے، کچھ وقت خود شناسی میں گزاریں، آپ کے حریف آپ کے سامنے شکست کھا جائیں گے، عزت باقی رہے گی، سمجھداری سے کام لیں، کامیابی کے بعد زیادہ شیخی مارنا درست نہیں۔

Istikhara Ki Dua Ka Tarika With Full Method

جوزا: (Gemini) 21 مئی تا 21 جون

دوسروں کے ساتھ حسن سلوک رکھنے سے آپ کی عزت بڑھے گی، کسی دینی ادارے کے ساتھ بھی آپ کا تعاون رہے گا، کسی بھی قسم کی بحث کے معاملے میں صبر اور سکون کو برقرار رکھیں، لین دین سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت جلد بازی نہ کریں۔

سرطان: (Cancer) 22 جون تا 23 جولائی

دن کا آغاز کسی اچھی خبر سے ہوگا، جس کام کے لیے آپ پچھلے کچھ دنوں سے محنت کر رہے تھے، آج اس کے نتائج توقع سے زیادہ مل سکتے ہیں، منصوبے بنانے کے ساتھ ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔

اسد: (Leo) 24 جولائی تا 23 اگست

ہنگامہ خیز روٹین سے کچھ راحت ملے گی، جائیداد کی خرید و فروخت یا سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے موزوں وقت ہے، اس وقت اپنے ذاتی کاموں میں مصروف رہیں، غیر ضروری سرگرمیوں پر توجہ دینے سے تناؤ برقرار رہے گا۔

سنبلہ: (Virgo) 24 اگست تا23 ستمبر

نامعلوم لوگوں کو قرض نہ دیں، غلط فہمی کی وجہ سے کسی رشتے میں دراڑ آنے کا امکان ہے، بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والوں کو کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے کاغذی کام بہت احتیاط سے کریں۔

میزان: (Libra) 24 ستمبر تا 23 اکتوبر

کوئی بھی نیا کام شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح معلومات لیں، جذبات میں آکر اپنی کوئی بھی اہم بات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں ورنہ کوئی قریبی شخص ہی آپ کو دھوکہ دے سکتا ہے، گھر سے متعلق کاموں میں ضرورت سے زیادہ اسراف کی صورتحال رہے گی، اپنے بجٹ کا خیال رکھیں۔

عقرب: (Scorpio) 24 اکتوبر تا22 نومبر

رکے ہوئے ذرائع آمدن دوبارہ شروع ہوں گے، لین دین یا جائیداد سے متعلق کام میں کامیابی مل سکتی ہے، اس وقت کسی بڑے نقصان کا خدشہ ہے، جائیداد سے متعلق کام کو آج ملتوی کردیں، بچوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے۔

قوس: (Sagittarius) 23 نومبر تا22 دسمبر

آج آپ صحت سے متعلق بہتری محسوس کریں گے، اپنے ذاتی کام پر دوبارہ توجہ دے سکیں گے، کسی بزرگ کے مشورے پر عمل کرنے سے آپ کو کامیابی ملے گی، کوئی ناخوشگوار خبر مل سکتی ہے، فضول کاموں سے توجہ ہٹا کر اپنے کام میں مصروف رہیں۔

جدی: (Capricorn) 23 دسمبر تا 20 جنوری

آبائی جائیداد سے متعلق مسئلہ حل کرنے میں آپ کو کامیابی ملے گی۔ صرف اپنی کام کی صلاحیت اور قابلیت پر یقین رکھیں۔ دوسروں کی تجاویز آپ کیلئے غلط بھی ہو سکتی ہیں۔

دلو: (Aquarius) 21 جنوری تا 19 فروری

جس کام پر آپ کچھ عرصے سے انتھک محنت کر رہے تھے اس سے متعلق آپ کو فائدہ مل سکتا ہے، اپنے ذاتی معاملات کو باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں، اچانک کچھ اخراجات آسکتے ہیں، پڑوسیوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوسکتا ہے۔

حوت: (Pisces) 20 فروری تا 20 مارچ

مشکل وقت میں کسی ساتھی کی مدد کرنا آپ کو خوشی دے گا، نوجوانوں کو اپنے کیریئر کے حوالے سے کوئی اچھی خبر ملنے والی ہے، آج دن بھر بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایک چھوٹی سی غلطی بھی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔