Skip to content Skip to left sidebar Skip to footer

Takhat Mahal تخت محل

Takht Mahal تخت محل

Information by: Farooq Tarar

 

جگہ

تخت محل گاؤں پھالیہ سے جنوب مغرب میں بھیرووال روڈ سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک سر سبز وشاداب گاؤں ہے۔ تقسیمِ ہندوستان سے پہلے یہاں بڑی تعداد میں سکھ موجود تھے جن کی جگہ بعد میں ہندوستان سے آنے والے مہاجرین یہاں آکر آباد ہو گئے۔اس کی کل آبادی 3،000 نفوس پر مشتمل ہے۔ گاؤں میں اکثریت تارڑ برادری کی ہے۔ اس کے علاوہ گوندل اور وڑائچ برادی بھی موجود ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی کے علاوہ تجارت وغیرہ ہے اور گاؤں کے بیشتر نوجوان بیرونِ ملک مقیم ہیں ۔ پورے گاؤں میں دیوبندی مسلک کے علاوہ کوئی اور مسلک موجود نہ ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں میں کوئی مذہبی انتشار نہیں ہے۔
اس گاؤں میں Crime Rate صفر ہے۔ گاؤں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں نہ کوئی پیشہ ور مجرم ہے
اہم شخصیات:
بابا محمد صالح تارڑ مرحوم سربراہ پنچائیت
مولانا قاری حسین علی تلوکر صاحب خطیب جامع مسجد میاں عبدالولی پھالیہ
چوہدری محمد اصغر تارڑ معروف سماجی شخصیت
اعلى تعلیم یافتہ لوگ:
حافظ عبدالخالق( ایم فل) علومِ اسلامیہ
فاروق احمد تارڑ ایڈووکیٹ (ایم کام)( ایل ایل بی ) (بی ایڈ)
ذکاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ (ایم کام) ( ایل ایل بی) (بی ایڈ)
امیر معاویہ تارڑ ایڈووکیٹ 
شیراز احمد تارڑ ایڈووکیٹ
اشتیاق احمد تارڑ ایڈووکیٹ
مساجد، مدارس، دربار:
گاؤں میں دو مساجد اور ایک مدرسہ للبنات ہے۔
سکول، کالجز:
گورنمنٹ کے دو سکول ہیں دونوں ابھی تک پرائمری ہیں
گورنمنٹ پرائمری سکول تخت محل
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تخت محل
گائوں کے مسائل:
 گاؤں بنیادی سہولیات  کا فقدان ہے جس کے ذمہ دار ہمارے سیاسی نمائندوں کے علاوہ گاؤں کے باسیوں کی سیاسی امور میں عدم دلچسپی بھی ہے
گاؤں کی اہم فصلیں :
گندم
گنا
دھان
مکئی 
Allah Bless this village
Information provided by: Farooq Tarar
Email Address: farooq.tarar420@gmail.com
Contact No.
This information is updated on : 24-07-2021

0 Comments

There are no comments yet

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.