حقہ پنجاب میں ایک بہت عام چیز ہے جو زیادہ تر گھروں میں نظر آتا ہے منڈی بہاوالدین میں حقے کا بہت زیادہ استعمال ہوتا آرہا ہے اس کے علاوہ منڈی بہاوالدین میں تمباکو کی کاشت بھی کافی ہوتی ہے
اب نوجوان نسل زیادہ تر سیگریٹ کی طرف آ گئی ہے مگر بزرگ اب بھی زیادہ حقے کا استعمال کرتے ہیں
حقہ (ہندی: हुक़्क़ा، عربی: شيشة) ایک نالی یا ایک زائدنالیوں پر مشتمل تمباکو نوشی کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک قدیم آلہ ہے۔ جس کا آبائی وطن انڈیا کو قرار دیا جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، خصوصاً عرب دنیا میں۔ اردو میں موجودہ مستعمل لفظ فی الحقیقت عربی ہی سے آیا ہے اور وہاں اسکو حـق سے ماخوذ کیا جاتا ہے، یعنی یوں کہہ سکتے ہیں کہ حقہ کی اصل الکلمہ (etymology) حق ہے۔ اردو میں حق عام طور پر سچائی پر ہونے کے معنوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ حق کے ان دونوں مفاہیم میں افتراق کی وجہ اعراب کے استعمال سے انکا تلفظ الگ کرنے کی ہے؛ سچائی کے لیۓ جو عربی کا حق استعمال ہوتا ہے اس میں ح پر زبر لایا جاتا ہے جبکہ حقہ کے لیۓ جو حق آتا ہے اس میں ح پر پیش کو لایا جاتا ہے جس کے معنی ظرف ، چلم ، حوض اور جوف وغیرہ کے آجاتے ہیں اور اسی ظرف کے تصور سے جو کہ حقے کی چلم سے مترادف ہے حقے کا لفظ اخذ کیا گیا ہے۔ ایک حقہ پانی کی پالائش اور بلاواسطہ حرارت کی مدد سے کام کرتا ہے۔ اس کو مختلف جڑی بوٹیوں اور غذائی ذائقوں میں بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔ علاقے اور دستیابی کے بناء پر بہت سے عرب، بھارتی، ایرانی اور ترک علاقوں میں حقے کے کئی نام ہیں۔ اسی طرح اس کا ایک نام نرگیلا (Nargila ) جو کہ لبنان، شام، عراق، اردن، اسرائیل، البانیا، بوسنیا، مصر، ترکی، آرمینیا، بلغاریہ اور رومانیہ میں رائج ہے حالانکہ عموماً لفظ کی ابتداء میں N یا ن کا استعمال عربی میں ساکن پڑھا جاتا ہے۔ نرگیلا فارسی لفظ (nārgil ) نارگیل سے نکلا ہے، جس کے معنی ناریل کے ہیں جبکہ سنسکرت میں اس کو نرکیلا (नारिकेला) کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ابتدائی دنوں میں حقہ ناریل کے چھلکوں سے بنایا جاتا تھا۔ اسی طرح عربی میں حقہ کے لئے لفظ شيشة استعمال کیا جاتا ہے جوکہ فارسی کے لفظ شہشہ سے لیا گیا ہے، جس کے معنی کانچ کے ہیں اور حقے کے لئے یہ لفظ مصر اور خلیج فارس کے ممالک (بشمول کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) اور مراکش، تیونس، صومالیہ اور یمن میں بکثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایران میں حقے کو غلیون، قلیون اور قلیان بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں اس کو حقہ کہا جاتاہے۔ حقے کے لئے انگریزی میں “ہبل ببل“ “hubble-bubble” اور “ہبلی ببلی“ “hubbly-bubbly” کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے، جس کی وجہ اس کو پیتے وقت گڑ گڑ کی آواز ہے جو کہ بلبلوں کے پیدا ہونے سے بننے والی آواز سے مشابہت رکھتی ہے۔
To provide the best experiences, we use technologies like cookies to store and/or access device information. Consenting to these technologies will allow us to process data such as browsing behavior or unique IDs on this site. Not consenting or withdrawing consent, may adversely affect certain features and functions.
Functional
Always active
The technical storage or access is strictly necessary for the legitimate purpose of enabling the use of a specific service explicitly requested by the subscriber or user, or for the sole purpose of carrying out the transmission of a communication over an electronic communications network.
Preferences
The technical storage or access is necessary for the legitimate purpose of storing preferences that are not requested by the subscriber or user.
Statistics
The technical storage or access that is used exclusively for statistical purposes.The technical storage or access that is used exclusively for anonymous statistical purposes. Without a subpoena, voluntary compliance on the part of your Internet Service Provider, or additional records from a third party, information stored or retrieved for this purpose alone cannot usually be used to identify you.
Marketing
The technical storage or access is required to create user profiles to send advertising, or to track the user on a website or across several websites for similar marketing purposes.
To provide the best experiences, we use technologies like cookies to store and/or access device information. Consenting to these technologies will allow us to process data such as browsing behavior or unique IDs on this site. Not consenting or withdrawing consent, may adversely affect certain features and functions.