Skip to content Skip to left sidebar Skip to footer

Tag: Aloe vera ka tarika

aloe vera gel ka istemal

Aloe Vera Ke Fayde In Urdu – Aloe Vera Benefits For Hair In Urdu

Aloe Vera Ke Fayde – Aloe Vera Gel Lagane Ka Tarika – Aloe Vera Gel Ka Istemal – Aloe Vera Gel For Face Mask

 

ایلوویرا کے فوائد جنہیں آپ جان کر اسے سونے کے بھائو بھی خریدیں گے

قدرت نے اس دنیا میں انواع و اقسام کی جڑی بوٹیاں اور پودے پیدا کئے ہیں جس میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ ایلوویرا بھی ایک ایسا ہی پودا ہے جو اپنے اند طبی فوائد کا خزانہ رکھتا ہے۔ یونانی، رومن، اطالوی، روسی اور فرانسیس زبان میں اسے ایلوویرا کہا جاتا ہے جبکہ مقامی زبان میں اسے کوارگندل اور گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔

ایلوویرا کو لوگ صدیوں سے استعمال کرتے آرہے ہیں۔ خاص کر بالوں کی خوبصورتی، بالوں کی نشونما، زخم کو ٹھیک کرنے، جلن کو ٹھیک کرنے، جلد کو سورج سے بچانے، رنگت میں نکھار، چہرے کی چمک وغیرہ کو برقرار رکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا کو تازہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کی جیل، یا اسکا رس زیادہ فائندہ مند ہے۔

مختلف کریموں کے استعمال سے چہرے کی جلد خراب ہو جاتی ے اور بے رونق بھی ایلوویرا کے استعمال سے نہ صرف آپکی جلد جوان رہتی ہے جبکہ آپ کے حسن کو بھی چار چاند لگ جاتے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثر جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کرنے والی بیشتر کمپنیاں ایلوویرا کا استعمال کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں، ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلوویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے تاہم اس کا جوس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200 سے زائد ایکٹیومائنو ایسڈز، وٹامنز اوار اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو نا صرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں۔

 

ایلوویرا کے لاتعداد فوائد ہیں جن میں چند فوائد یہ ہیں۔

نمبر 1۔ پیٹ اندر کرنے کیلئے 3 چمچ ایلوویرا جیل اور گریپ فروٹ دونوں کو ملا کر پی لیں

نمبر 2۔ ڈرائی یعنی خشک بالوں کیلئے 2 چمچ ایلوویرا جیل، 2 چمچ کوکونٹ یعنی ناریل کا تیل اور 2 چائے کے چمچ کوکونٹ پیس کر ملا لیں اور نہانے سے پہلے بالوں میں استعمال کریں اور 20 منٹ بعد بال دھو لیں۔

نمبر 3۔ جلد کے جل جانے کی صورت میں فوراً ایلوویرا کا رس لگائیں۔ جلن دور اور اسکے جراثیم کش اثرات زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور چھالے کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔

نمبر 4۔ ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپکو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلوویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہو گی۔

نمبر 5۔ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 90 روز تک ایلوویرا کا رس پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ پی سی اے سکین کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا لہنا ہے کہ ایلوویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔

نمبر 6۔ پورز یعنی مسام کو بند کرنے کیلئے 1 چائے کا چمچ ایلوویرا جیل اور لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے پر لگالیں۔

نمبر 7۔ ایلوویرا سن بلاک کا کام بھی کرتی ہے۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے اسے چہرے پر لگانے سے چہرہ کالا نہیں ہوتا اور سورج کی تپش سے کافی حد تک بچا رہتا ہے۔

نمبر 8۔ ایلوویرا جیل کا استعمال بھنووں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

نمبر 9: گھٹنے اور جوڑوں کے درد کیلئے ایلوویرا کو کھایا بھی جاتا ہے۔